|
|
شازیہ مری۔فوٹو: فائل
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کا رول بیک تو ممکن ہی نہیں، اگر آپ پیپلز پارٹی کی سپورٹ چاہتے ہیں تو اس طرح کی کسی بات میں پی پی شراکت داری نہیں کرسکتی۔
کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ کے اجلاس سے قبل شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی حصے پر ہمارا موقف واضح ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پیپلز پارٹی صوبوں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
- ایم کیو ایم کی وزیراعظم کو 27ویں ترمیم پر دیگر جماعتوں سے بات کرنے کی یقین دہانی
- 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کسی نے نہیں دیکھا: سہیل آفریدی
- 27ویں آئینی ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں ہے: بیرسٹر عقیل
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبوں کو دیے گئے اختیارات کبھی واپس نہیں لے سکتی، ایسے کسی پروپوزل کی حمایت نہیں کرسکتے جس سے صوبوں کے اختیارات واپس لیے جائیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ اگر آئینی ترمیم میں ایسی کوئی چیز ہے جس سے نظام، اداروں کے انتظامی طور پر کام اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں بہتری آسکتی ہے تو سپورٹ کریں گے۔ |
|