بلوچستان اسمبلی نے کم عمری کی شادیوں کی ممانعت کا بل منظور کرلیا۔
بل کے متن میں کہا گیا کہ 18 سال سے کم عمر کی شادی کا معاہدہ کرنے والے مرد کو سزا دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایم پی ایز کی تنخواہ پنجاب کے برابر کرنے کی تجویز
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کرنے کی تجویز دے دی۔
کم عمری کی شادی کی ممانعت کے بل میں مزید کہا گیا کہ یہ سزا تین سال تک ہوسکتی ہے، 2 سال سے کم نہیں ہوگی۔
بل کے متن کے مطابق سزا کے ساتھ 2 لاکھ تک جرمانہ ہوگا، جو1 لاکھ سے کم نہیں ہوگا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 3 ماہ کی سزا بھگتنا ہوگی۔
صوبائی اسمبلی سے منظور کیے گئے بل میں یہ بھی کہا گیا کہ کم عمری کی شادی کرانے والے، اس کی ترویج اور حوصلہ افزائی کرنے والے کو بھی سزا ملے گی۔