نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے 5 گیندوں پر پانچ وکٹیں حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔
بریٹ رینڈل نے 25 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ ہے۔
نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک ٹیم سنٹرل ڈسٹرکٹس کی بھی یہ بہترین بولنگ پرفارمنس ہے۔
5 گیندوں پر 5 وکٹیں، مینز کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم
آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے مینز کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔
بریٹ رینڈل نے نیپئیر میں پلنکٹ شیلڈ کے میچ کے دوسرے روز ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف لگاتار 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ان کی لگاتار 5 وکٹوں میں نیوزی لینڈ کے اوپنر جیت راول اور فاسٹ باولر کرسٹین کلارک بھی شامل تھے
سنٹرل ڈسٹرکٹس کے 373 رنز کے جواب میں بریٹ رینڈل کی بولنگ کے باعث ناردرن ڈسٹرکٹس 82 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
بریٹ رینڈل نے 6 وکٹیں 8 گیندوں اور 7 وکٹیں 12 گیندوں پر حاصل کیں۔
اس سے قبل 5 گیندوں پر 5 وکٹوں کا ریکارڈ پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قائم ہو چکا ہے جو آئرلینڈ کے انٹرنیشنل کرکٹر کرٹس کیمفر نے ڈومیسٹک انٹر پروونشل میچ میں قائم کیا تھا۔