Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 239|Reply: 0

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 خوارج ہلاک

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207962
Post time 2026-3-8 17:37:34 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشنز کے دوران 13 خوارج ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 مارچ کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیاں 5 مختلف مقامات پر ہونے والی جھڑپوں کے دوران کی گئیں جس میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 خوارج مارے گئے۔

بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیوں کے دوران مزید 3 خوارج ہلاک کیے گئے۔

اسی طرح ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان میں دو الگ الگ جھڑپوں کے دوران 5 خوارج مارے گئے۔   
خیبرپختونخوا میں فورسز کے آپریشن، بھارتی سرپرستی یافتہ 34 خوارج ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 تا 15 اکتوبر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد مارے گئے۔   

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرست یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان کی سرحد پر درپیش چیلنجز کے باوجود انسداد دہشت گردی کے آپریشنز جاری ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم اور ثابت قدم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا:محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کے پی کے میں خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں، خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز پُرعزم ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-8 14:21 GMT+5 , Processed in 0.047072 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list