|
|
’جیو نیوز‘ گریب
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپ اب تک قائم ہیں، افغان کیمپ ختم کر رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ اور خیبر میں کیمپ کو ڈی نوٹیفائی کیا، وہ ابھی تک آپریشنل نہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھ کہ اسلام آباد خودکش حملے میں افغانی ملوث تھے۔ ایس ایچ او کی ذمے داری لگائی جا رہی ہے کہ افغانیوں کو ڈھونڈیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر صورت میں افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا ہے، ہم مزید بم دھماکے افورٹ نہیں کر سکتے۔ ملک بھر میں افغانیوں کا انخلا جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کو واضح طور پر پتہ ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے کون ہے اور کون کروا رہا ہے، آپ پہلے ہمارے مہمان تھے اب نہیں ہیں آپ خود ہی عزت سے واپس چلے جائیں۔
’’میں یہ نہیں کہتا کہ ایف آئی اے والے بھی فرشتے ہیں‘‘
انہوں نے کہا کہ ایک دن میں 50 سے 70 لوگ آف لوڈ ہو رہے ہیں، میں یہ نہیں کہتا کہ ایف آئی اے والے بھی فرشتے ہیں، کہیں ایسا بھی ہوا ہے کہ کسی کو ایک جگہ سے روکا وہ دوسری جگہ سے چلے گئے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو تذلیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر آپ کے پاس ثبوت ہے تو آپ ضرور دیں، سوشل میڈیا پر 90 فیصد خبریں غلط چل رہی ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل میڈیا پر غلط خبر چلتی ہے تو پیمرا کا نوٹس ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر تصویر لگائیں گے، جو دل کرے گا وہ خبر چلائیں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ سوشل میڈیا پر جو چاہیں خبر لگا دیں۔
’’سوشل میڈیا پر غلط خبر پر کریک ڈاؤن کریں گے‘‘
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط خبر پر کریک ڈاؤن کریں گے، جھوٹی خبر پھیلانے والے صحافی نہیں ہیں |
|