بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 40 سالہ بادشاہ نے حال ہی میں ہریانوی فوک گانا ’تاتیری‘ریلیز کیا، جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔
پنچکولہ کے سائبر کرائم اسٹیشن میں بادشاہ کے خلاف مقامی شہریوں نے ایف آئی آر درج کرائی ہے اور کہا کہ اس کا معاشرے پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔
ساڑھے 12 کروڑ کی کار جوش میں خرید لی تھی، بادشاہ
بادشاہ کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں گاڑی خریدنا بہت ہی اچانک فیصلہ تھا۔
درج مقدمے میں گانے کے بول، میوزک ویڈیو پر مبینہ فحش مواد، نامناسب زبان اور اسکول یونیفارم میں لڑکیوں کے مناظر دکھانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے گلوکار کے خلاف معاملے کی تحقیقات انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 296، خواتین کی نازیبا نمائندگی کے ایکٹ 1986 کی دفعہ 3 اور 4 کے تحت کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ہریانہ اسٹیٹ ویمنز کمیشن نے بھی ازخود نوٹس لیتے ہوئے بادشاہ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔
شکایت کنندگان کا کہنا ہے کہ گانے کے بعض بول خواتین اور کم عمر لڑکیوں کی تضحیک کرتے ہیں اور معاشرے کو منفی پیغام دیتے ہیں۔
یکم مارچ 2026ء کو ریلیز ہونے والا گانا بادشاہ کے ساتھ سمرن جگلان نے بھی گایا ہے، جسے یوٹیوب پر 45 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
گانے کی موسیقی ہیتن نے ترتیب دی جبکہ میوزک ویڈیو ماہی سندھو اور جوبن سندھو نے ڈائریکٹ کی ہے۔