|
|
42 دانتوں والے ایک ملائشین شہری نے سب سے زیادہ دانت رکھنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا۔
33 سالہ پرتاب مونیندے نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ کچھ برس قبل ان کو احساس ہوا کہ ان کے دانتوں سے متعلق کوئی معاملہ غیر معمولی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2021 میں انہوں نے پہلی بار نوٹس کیا کہ ان کے اضافی دانت نکل رہے ہیں۔ گنتی کرنے پر معلوم ہوا کہ اس وقت ان کے 38 دانت تھے۔
https://www.facebook.com/GuinnessWorldRecords/videos/most-teeth-guinness-world-records/1895916884622954/
انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ڈینٹل ایکس رے میں یہ بات سامنے آئی کہ چار دانت اور تھے جن کو نکلنا تھا۔ 2023 کے شروع میں یہ تعداد 42 ہوگئی اور خوش قسمتی سے ان کے نکلنے میں کوئی پیچیدگی پیش نہیں آئی۔
پرتاب کا کہنا تھا کہ انہیں اضافی دانتوں سے کوئی مشکل پیش نہیں آتی، زیادہ تر لوگوں کو اس وقت تک پتہ نہیں لگتا جب وہ بتاتے نہیں ہیں۔ |
|