Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 485|Reply: 0

پہلے ون ڈے میں میچ وننگ سنچری کے بعد ویرات کوہلی کا اہم اعلان

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178344
Post time 2025-12-1 20:03:20 | Show all posts |Read mode
  -- تصویر: بھارتی میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری اسکور کرنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ممکنہ واپسی سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ بی سی سی آئی کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ میں یو ٹرن اور ممکنہ کم بیک پر بات چیت کر سکتی ہے۔ تاہم میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے 37 سالہ کوہلی نے واضح کر دیا کہ وہ صرف ایک فارمیٹ ہی کھیلیں گے اور ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا کوئی امکان نہیں۔

کوہلی نے کہا کہ میں 37 سال کا ہوں اور ریکوری کے لیے وقت چاہیے، میں اب صرف ایک ہی فارمیٹ کھیل رہا ہوں، 300 سے زیادہ میچ کھیلنے کے بعد آپ کو معلوم ہو جاتا ہے کہ آپ کی ریفلیکسز اور فٹنس کہاں کھڑی ہے۔   
ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ سنچریاں بنا کر ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

37 سالہ کوہلی نے مارکو جانسن کی گیند پر چوکا مار کر اپنی 52ویں ون ڈے سنچری مکمل کی اور بیٹ اٹھا کر شائقین کے جوش و خروش کا جواب دیا   

انہوں نے بتایا کہ جب تک آپ اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، ذہنی طور پر تیار ہیں اور جسمانی طور پر فٹ ہیں، تب تک کھیل جاری رہتا ہے۔

اس سے قبل بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائقیا نے بھی ان خبروں کو بےبنیاد قرار دیا تھا۔  

ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ صرف افواہ ہے، اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ کوہلی نے رواں برس مئی میں ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہا تھا، ان کے ٹیسٹ کیریئر میں 123 ٹیسٹ میچز، 9 ہزار 230 رنز اور 30 سنچریاں شامل ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 15:44 GMT+5 , Processed in 0.063351 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list