Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 669|Reply: 0

بھارت پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت سے بھی خوفزدہ ہے: فرحان سعید

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178344
Post time 2025-12-1 20:36:07 | Show all posts |Read mode
  ہمارے ڈرامے بہت اعلیٰ معیار کے ہیں اور بھارت تک رسائی حاصل کر چکے ہیں، فرحان سعید — فوٹو: اسکرین گریب

معروف پاکستانی اداکار و گلوکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اثر و رسوخ کی وجہ سے بھارت ہمارے کانٹینٹ کی نیٹ فلکس تک رسائی کو محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

فرحان سعید نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر اور شوبز انڈسٹری کے موجودہ حالات کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی شوبز انڈسڑی کی موجودہ حالات کے حساب سے سب سے بہتر کام ابھی ہم یہ کر سکتے ہیں کہ نیٹ فلکس کے لیے کانٹینٹ بنائیں، جب ہم نیٹ فلکس پر آ جائیں گے تو حالات بالکل بدل جائیں گے کیونکہ وہاں ہمیں پوری دنیا دیکھے گی۔

گلوکار نے مزید کہا کہ مگر نیٹ فلکس پر ہمیں سیاسی وجوہات کی بنا پر پڑوسی ملک کی جانب سے بلاک کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کیونکہ کنٹرول ان کے ہاتھ میں ہے تو ہمیں وہ کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ڈرامے بہت اعلیٰ معیار کے ہیں اور بھارت تک رسائی حاصل کر چکے ہیں وہاں پاکستانی ڈرامے بہت پسند کیے جاتے ہیں۔

فرحان سعید نے بتایا کہ بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی پذیرائی میں نے دہلی ایئر پورٹ پر خود اپنی آنکھوں سے دیکھی، میری فلائٹ تھی تو میں ایئرپورٹ پہنچا وہاں اس وقت جتنے لوگ موجود تھے سب لوگ ٹی وی کی طرف دیکھ رہے تھے جو کہ میوٹ موڈ پر تھا، اس وقت بھارت کے ٹی وی چینل ’زی زندگی‘ پر پاکستانی ڈرامے نشر ہوتے تھے تو ٹی وی پر پاکستانی ڈرامہ چل رہا تھا اور آواز بند تھی لیکن پھر بھی سب لوگ غور سے ڈرامہ دیکھ رہے تھے۔   
عاطف اسلم کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں: فرحان سعید کا حیران کن انکشاف

پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انکشاف کیا ہے کہ میں عاطف اسلم کے ساتھ کولیبریٹ کرنا چاہتا ہوں۔   

اُنہوں نے کہا کہ اب ہمارے ڈرامے بھارت کے ایئرپورٹس تک پہنچ گئے تھے تو یقیناََ اعلیٰ معیار کے ہیں اور ابھی اگر ہمارے ڈرامے نیٹ فلکس پر بھی آئیں گے تو سب دیکھیں گے کیونکہ اچھا کانٹینٹ کسی بھی ملک کا ہو دیکھا جاتا ہے کوئی یہ نہیں کہے گا کہ بھئی، یہ پاکستانی کانٹینٹ ہے تو میں نے نہیں دیکھنا۔

گلوکار نے مزید کہا کہ ابھی بھی پاکستانی کانٹینٹ بلاک کرنے کے باوجود بھی ہمارے اتنے ڈرامے بھارت میں دیکھے گئے تو یہ لوگ جتنا مرضی بلاک کرنے کی کوشش کر لیں جو چیز اچھی ہے لوگ اسے دیکھیں گے۔ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں اسٹریمنگ سروسز پر اپنے کانٹینٹ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینا ہوگا کیونکہ اگر مسلسل ہمیں کوئی اور دوسرا کنٹرول کرتا رہے گا تو پھر کبھی ہمارا کانٹینٹ بلاک ہو بھی سکتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 15:48 GMT+5 , Processed in 0.051382 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list