|
|
فوٹو — فیس بک
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار کاشف محمود کے بیٹے نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔
کاشف محمود نے سوشل میڈیا ایپ فیس بک پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
اُنہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میرا بیٹا محمد آبان کاشف حافظ قرآن بن گیا ہے۔
اداکار کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کے بیٹے کے حافظ قرآن بننے پر اُنہیں مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کاشف محمود کافی عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور تھے لیکن اب وہ اداکارہ صنم سعید اور اداکار عماد عرفانی کے ساتھ ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں جس کی ابھی زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ |
|