|
|
کولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
بھارتی شہر حیدرآباد میں واقع ایک نجی اسکول سے 4 سالہ نرسری کی بچی پر بہیمانہ تشدد کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے حیدرآباد میں یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول میں بچوں کی دیکھ بھال کی ڈیوٹی پر مامور اسٹاف خاتون بچی کو واش روم لے گئی، عایا نے اس دوران 4 سالہ بچی کو بار بار زمین پر پٹخا، بچی کو دھکے دیے اور اس پر پاؤں رکھ کر زمین پر روندتی رہی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واش روم میں لگے کیمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بچی کو مارتے ہوئے اس کا سر دیوار اور فرش پر پٹخ رہی ہے۔
ملزمہ کی شناخت لکشمی کے نام سے ہوئی ہے جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ بچی کی ماں اسی اسکول میں بس کنڈکٹر کے طور پر کام کرتی ہے جو چھٹی ہونے پر اسکول کے دیگر بچوں کو چھوڑنے گئی ہوئی تھی، اس دوران اِس کی بچی اسکول کے اندر ہی موجود تھی۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ اور بچی کی ماں کے درمیان کچھ عرصے سے کشیدگی چلی آ رہی تھی اور اسی وجہ نے اسکول کی عایا کو اس انتہائی اقدام پر مجبور کیا۔ |
|