|
|
فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کہا ہے کہ سالوں سے کھدا یونیورسٹی روڈ حادثات اور اموات کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی میں مین ہول میں گر کر بچے کی ہلاکت کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، سالوں سے کھدا یونیورسٹی روڈ حادثات اور اموات کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ واقعہ صوبائی اور نام نہاد مقامی حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سندھ حکومت شفاف تحقیقات کرکے ورثاء کی داد رسی کےلیے عملی اقدامات کرے۔
ترجمان ایم کیو ایم نے یہ بھی کہا کہ جماعت المنافقین سوائے ڈھنڈورا پیٹنے کے کبھی کچھ کر نہیں سکتی، 9 ٹاؤنز میں چیئرمین کے باوجود حادثے کی ذمے داری لینے سے گریزاں ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلیم گیم شروع کرنا جماعت اسلامی کی منافقت کو عیاں کر رہا ہے۔ |
|