امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں اسرائیل کی حمایت کم ہوئی ہے اور امریکی کانگریس میں یہود مخالف لابیاں سرگرم ہیں، امریکی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سڈنی میں خطرناک حملہ ہوا تھا۔
ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگادیں
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگادیں، نئی پالیسی کا اطلاق یکم جنوری سے کیا جائےگا۔
سڈنی سانحے پر بات کرتے ہوئے انہوں مزید نے کہا کہ ’حملے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم کیا ہے، ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، جبکہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔