Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 265|Reply: 0

راکش بیدی نے اداکارہ سارہ ارجن کیساتھ اسٹیج پر نامناسب حرکت کی وضاحت کر دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-20 05:24:25 | Show all posts |Read mode
  
—فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار راکیش بیدی نے اداکارہ سارہ ارجن کے ساتھ اسٹیج پر نامناسب حرکت کرنے کی وضاحت کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راکیش بیدی نے فلم دھریندر کے ٹریلر لانچ کے دوران ساتھی اداکارہ سارہ ارجن کے ساتھ اسٹیج پر پیش آئے واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔  

بیدی نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں احمقانہ اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

نومبر میں ممبئی میں ہونے والے فلم کے ٹریلر کی لانچنگ کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں راکش بیدی کی جانب سے ساتھی اداکارہ کو کندھے پر بوسہ دیتے دیکھا گیا تھا، اداکارہ سارہ فلم میں بیدی کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جس کے باعث معاملے پر  تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 71 سالہ راکیش بیدی نے کہا کہ ان کا اور سارہ کا رشتہ ہمیشہ باوقار اور خاندانی نوعیت کا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارہ مجھ سے آدھی عمر سے بھی کم ہے اور فلم میں میری بیٹی ہے، شوٹنگ کے دوران وہ ہمیشہ بیٹی کی طرح گلے ملتی تھی۔

اداکار نے کہا کہ ہمارا ایک اچھا اور باعزت تعلق ہے، جو اسکرین پر بھی نظر آتا ہے، اس دن بھی کچھ مختلف نہیں تھا، مگر لوگ وہاں محبت نہیں دیکھ رہے، بلکہ غلط معنی نکال رہے ہیں، دیکھنے والے کی آنکھ میں اگر خرابی ہو تو کیا کیا جا سکتا ہے؟

راکیش بیدی نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اس موقع پر سارہ کے والدین بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں عوامی اسٹیج پر کسی غلط نیت سے ایسا کیوں کروں گا، وہ بھی اس کے والدین کے سامنے؟ لوگ سوشل میڈیا پر بلاوجہ مسائل کھڑے کرنے کے عادی ہو گئے ہیں۔

اداکار نے اپنے طویل اور معتبر کیریئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرا کام خود میرے کردار کی گواہی دیتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:12 GMT+5 , Processed in 0.047878 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list