Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 947|Reply: 0

آن لائن لڑکی سے محبت ہوئی، لیکن دھوکا ملا، اب شادی نہیں کرنا چاہتا: ٹیپو شریف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-20 15:09:18 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ٹیپو شریف نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔

\“سیانی\“ کے اداکار اس وقت اپنی چالیس کی دہائی میں ہیں، اس کے باوجود انہوں نے اب تک شادی نہیں کی، وہ اکثر ٹی وی پروگرامز میں خوشگوار سنگل زندگی گزارنے کے حوالے سے بات کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں ٹیپو شریف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک تکلیف دہ تجربے کا انکشاف کیا۔

دورانِ انٹرویو میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش آیا جہاں آپ نے کسی شخص کو جو سمجھا ہو وہ اس کے بالکل برعکس نکلا ہو؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی ایک لڑکی سے آن لائن بات چیت ہوئی جو جلد محبت میں تبدیل ہوگئی مگر اس لڑکی نے دھوکا دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک بار آن لائن ایک لڑکی سے محبت کی تھی، میرا اس کے ساتھ ڈھائی سال تک تعلق رہا، حالانکہ ہماری کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ بعدازاں مجھے معلوم ہوا کہ اس لڑکی نے مجھ سے کئی جھوٹ بولے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دیر میں محسوس ہوا کہ میں نے اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال، یعنی 25 سے 27 سال کی عمر، صرف اس کی وجہ سے ضائع کر دیے، جو ایک بہت اہم دور ہوتا ہے۔ اس تلخ تجربے نے مجھے بدل کر رکھ دیا۔

ٹیپو شریف نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد میں نے نئے تعلقات بنانے کی کوشش کی، مگر اب مجھ میں اعتماد کا مسئلہ پیدا ہو چکا ہے۔ میں نئے رشتے شروع نہیں کرنا چاہتا اور اگر کبھی ایسا خیال آئے بھی تو جان بوجھ کر خود کو دور کر لیتا ہوں۔  

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بہت جذباتی اور حساس ہوں، اس لیے مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں کوئی نیا تعلق میرے لیے ایک اور مشکل کھڑی نہ کر دے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:11 GMT+5 , Processed in 0.045408 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list