Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 830|Reply: 0

ملک لاقانونیت کا شکار ہے، جس کو مرضی اندر کر دیتے ہیں: سلمان اکرم راجہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-20 19:03:14 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملک لاقانونیت کا شکار ہے، جس کو مرضی اندر کردیتے ہیں۔

داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور وکلاء کا عدالت میں موجود ہونا بنیادی حق ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم ہے کہ سماعت کے دوران خاندان کا سماعت میں موجود ہونا ضروری ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں جیل جانے سے روکنا صریحاً خلاف ورزی ہے، ہم بار بار بتا رہے ہیں بانی، ان کے خاندان اور قوم کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔   
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو پی پی سی دفعہ 409 کے تحت 7،7 سال قید کی بھی سزا سنائی گئی۔ مجموعی طور پر دونوں کو 17 سال کی سزا سنائی گئی جبکہ ان دونوں کو ایک کروڑ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔   

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جن سے ملنا چاہ رہے ہیں ان کو نہیں ملنے دیا جا رہا، ہم لیگل ٹیم کا حصہ ہیں ہم سب کا حق ہے کہ سماعت میں شامل ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مجھ سے خائف ہیں، مجھے نہیں پتہ ان کو مجھ سے کیا خوف ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کی آواز اور پیغام سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں کچھ نہیں ہے، یہ کیس وعدہ معاف گواہان کی بنیاد پر چلائے جا رہے ہیں، ان کے پاس کوئی گواہ نہیں سوائے اس شخص کے جس کو بانی پی ٹی آئی نے خود نکالا۔

سلمان اکرم راجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کیس میں ایف بی آر نے بھی وہی قیمت لگائی جو دستاویز میں شامل ہے، یہ لغو مقدمات ہیں، کمزور ترین گواہی پر قائم مقدمات ہیں، ایک شخص کھڑے ہو کر کہتا ہے میں نے دباؤ ڈالا ہے اس کی گواہی پر آپ یقین کرتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:27 GMT+5 , Processed in 0.045598 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list