Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 106|Reply: 0

راحت فتح علی خان کی بیٹی کی مایوں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-20 19:42:44 | Show all posts |Read mode
عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے گھر ان دنوں خوشیوں کا سماں ہے، جہاں ان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

لاہور میں منعقد ہونے والی روایتی مایوں کی خوبصورت تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جنہوں نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔



یہ تقریب خاندانی اور ثقافتی روایات سے بھرپور تھی، جس میں قریبی رشتے داروں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ مایوں کی محفل میں محبت، اپنائیت اور خوشی کا رنگ نمایاں رہا، جب کہ اس موقع نے مداحوں کو استاد راحت فتح علی خان کی ذاتی زندگی کی ایک نایاب جھلک بھی دکھائی۔
          View this post on Instagram                       


مایوں کے موقع پر ماہین خان نے سنہری رنگ کا دیدہ زیب لہنگا زیب تن کیا، جس میں وہ نہایت دلکش نظر آئیں۔ ان کے ہونے والے شوہر شایان بھی روایتی لباس میں ان کے ہمراہ موجود تھے، اور دونوں کے درمیان ہم آہنگی اور خوشگوار تعلق تقریب کے دوران نمایاں دکھائی دیا۔



خاندانی ذرائع کے مطابق، ماہین خان کا نکاح جمعہ کو ہوچکا ہے، جب کہ شادی اور رخصتی کی مرکزی تقریبات 26 دسمبر کو منعقد ہوں گی، جن میں شوبز اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔ استاد راحت فتح علی خان کی بیٹی کی شادی کی یہ تقریبات مداحوں میں خاصی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:27 GMT+5 , Processed in 0.049613 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list