Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 209|Reply: 0

انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ ایک بار پھر اپنی ٹیم پر برس پڑے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-21 17:09:16 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ ایک بار پھر اپنی ٹیم پر برس پڑے۔

اپنے بیان میں جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ تکبر اور حد سے زیادہ خود اعتمادی نے کامن سینس کی جگہ لے لی ہے۔ ٹیم میں اگر تبدیلی نہیں کی جاتی تو ایسے ہی ناکامیاں ملتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بین اسٹوکس اور برینڈن میکلم نے ہماری کرکٹ کے ساتھ جو کیا اس کا کریڈٹ انہیں ہی جاتا ہے، کوچ برینڈن میکلم کو اب چلے جانا چاہیے۔   
انگلینڈ کرکٹ ٹیم غیر ذمہ دار اور بے کار ہے: سابق کپتان جیفری بائیکاٹ

جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ بین اسٹوکس اور برینڈن میکلم سمجھتے ہیں کہ صرف انہیں ماڈرن ٹیسٹ کرکٹ کا علم ہے، ہمیں اب انہیں سننا بند کر دینا چاہیے۔   

سابق کپتان نے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ جو کر رہے ہیں وہ کام نہیں آرہا تو مزید گڑھے کھودنا بند کر دیں، آگے بڑھنا ہے تو اس کے لیے تبدیلی بہت ضروری ہوتی ہے۔

جیفری بائیکاٹ نے مزید کہا کہ بین اسٹوکس ورلڈ کلاس آل راؤنڈر ہیں انہیں کوئی کھونا نہیں چاہتا، اگر بین اسٹوکس رویہ اور اپروچ درست نہیں کرتے تو نیا کپتان تلاش کرنا ہوگا۔

انگینڈ کے سابق کپتان نے کہا کہ میں ہیری بروک کو ٹیم کا نیا کپتان نہیں دیکھنا چاہتا، وہ کیسے کسی بیٹر کو ذمہ دارانہ شاٹس کھیلنے کا کہہ سکتا ہے جب وہ خود غیر زمہ دارانہ شاٹس کھیلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی تو پھر کرکٹ اسی طرح ہی ہوگی، ہمارے کھلاڑی سہل پسندی کا شکار ہیں اور غلطیوں پر غلطیاں کرتے ہیں۔

جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ زیادہ تر کھلاڑیوں کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے بھیجنا چاہیے، کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹس پر بھی نظرثانی کی جانے چاہیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:13 GMT+5 , Processed in 0.047166 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list