غیر قانونی افغان دراندازی خطے کے ممالک کی داخلی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنتی جارہی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک افغان سرزمین سے پھیلتی دہشتگردی کے خلاف انتہائی اقدام لینے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
ایران انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق متعدد افغان شہری شدید سردی کے دوران غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے ایرانی سرحد پر ہلاک ہوگئے۔
ایرانی جریدے کے مطابق ایرانی سرحد پر ہلاکت کے بعد 15 افغان مہاجرین کی لاشیں کوہسان اور ادَرَسکَن اضلاع منتقل کی گئیں۔
غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے جیوانی سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں سمیت 12ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران، افغانستان سرحد پر مجموعی طور پر 40 ہلاکتوں اور متعدد مہاجرین کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ افغان باشندے اسلام قلعہ کے راستے سے غیر قانونی طور پر شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
سینئر ایرانی سرحدی کمانڈر کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال اکتوبر تک ایران میں غیر قانونی داخلے کی افغان کوششوں میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔
ایرانی کمانڈر نے کہا کہ رواں سال اب تک 16 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں کو ایران سے بے دخل کیا جا چکا ہے۔