Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 618|Reply: 0

خدا کے وجود کو ریاضی کے ذریعے ثابت کیا جا سکتا ہے: دنیا کے ذہین ترین شخص کا دعویٰ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-27 16:03:11 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

دنیا کے سب سے زیادہ آئی کیو رکھنے والے شخص نے خدا کے وجود سے متعلق اپنے عقائد کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ریاضی کی مدد سے خدا کے وجود کو ثابت کر سکتے ہیں۔

جنوبی کوریا کے سائنسدان ینگ ہون کم  نے کہا ہے کہ خدا سو فیصد حقیقت ہے اور اسے تین سادہ ریاضیاتی حقائق کے ذریعے ثابت کیا جا سکتا ہے۔

پہلا اصول: لکیر پہلے نقطے کے بغیر شروع نہیں ہو سکتی

ان کے مطابق جیومیٹری کا یہ اصول وجود پر بھی لاگو ہوتا ہے، ہر چیز کے آغاز کے لیے ایک نقطہ ضروری ہے اور یہی ابتداء خدا ہے جس نے کائنات اور زندگی کو حرکت دی۔

دوسرا اصول: لامحدود ماضی کو عبور نہیں کیا جا سکتا

انہوں نے وضاحت کی کہ اگر وقت کا کوئی آغاز نہ ہوتا اور وہ ہمیشہ پیچھے کی طرف جاتا رہتا، تو آج کا دن کبھی نہ آتا۔

ان کے مطابق منفی لامحدود سے صفر تک گنتی مکمل نہیں کی جا سکتی اگر کوئی پہلا عدد موجود نہ ہو۔

تیسرا اصول: طاقت کسی نہ کسی ذریعے سے آتی ہے

ینگ ہون کم کا کہنا ہے کہ ریاضی میں ضرب یہ ثابت کرتی ہے کہ طاقت کا کوئی منبع ہونا ضروری ہے، کائنات کے آغاز اور اس کی افزائش کے لیے ایک عظیم ترین طاقت کا مداخلت کرنا لازمی تھا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی ایک پوسٹ وائرل ہوئی، جس میں انہوں نے مختلف مذاہب سے متاثر مذہبی خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عیسٰیؑ دوبارہ تشریف لائیں گے، جو اسلام اور عیسائیت دونوں کا مشترکہ عقیدہ ہے۔

واضح رہے کہ 36 سالہ ینگ ہون کم کا آئی کیو 276 بتایا جاتا ہے، جو دنیا میں اب تک ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ آئی کیو ہے۔ 140 سے زائد آئی کیو کو جینیئس سمجھا جاتا ہے، جبکہ اسٹیفن ہاکنگ اور البرٹ آئن اسٹائن جیسے عظیم سائنسدانوں کا آئی کیو تقریباً 160 تھا۔

یاد رہے کہ ینگ ہون کم ایک اے آئی ریسرچر ہیں اور مذہبیات میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں، انہوں نے سیول کی یونسی یونیورسٹی سے تھیالوجی theology کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:27 GMT+5 , Processed in 0.048562 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list