|
|
— فائل فوٹو
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ نئے سال کے آغاز پر پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا۔
طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت سال میں 2 بار قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں، پاکستان میں257 بھارتی قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوکلیئر انسٹالیشن کی فہرست کا بھی تبادلہ یکم جنوری کو کیا جاتا ہے۔
’پاکستان یمن کی صورتحال معمول پر لانے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے‘
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان یمن میں صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے علاقائی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے اور یمن کے تنازعے کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔ |
|