|
|
میرپور خاص اور تھرپارکر اضلاع کے سنگم پر واقع تاریخی نوکوٹ قلعے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے بعد تعینات چوکیدار کو حراست میں لے لیا گیا۔
نوکوٹ قلعے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے بعد پولیس نے قلعے پر تعینات ایک چوکیدار کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق حقائق کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے معاملے کا نوٹس لیا تھا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے قلعے کے انچارج کو خط لکھ کر 3 روز میں وضاحت طلب کی تھی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ نوکوٹ قلعے میں دیکھ بھال و نگران عملے کے باوجود سنگین واقعہ سامنے آیا، جو محکمے کےلیے شدید بدنامی اور شرمندگی کا سبب بنا ہے۔
گزشتہ روز قلعے میں 6 مختلف جوڑوں کی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد شہریوں نے بھی واقعہ ردعمل دیتے ہوئے شدید تنقید کی تھی۔ |
|