بالی ووڈ کے سینئر اداکار آشیش ودیارتھی اور اُن کی اہلیہ روپالی باروا سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 63 سالہ آشیش ودیارتھی اور 52 سالہ روپالی باروا گواہاٹی میں سڑک حادثے میں زخمی ہوئے۔
اشیش ودیارتھی سے شادی کے بعد منفی ریمارکس پر روپالی پھٹ پڑیں
لوگوں کی ایسی باتوں سے مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ میں ان لوگوں کو جانتی تک نہیں، روپالی بروا
میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا، جب دونوں رات کے کھانے کے بعد سڑک عبور کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار دی۔
حادثے کے بعد مقامی افراد نے جوڑے کو ایمرجنسی سروسز کےلیے اسپتال منتقل کیا جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی زیرعلاج ہے۔
واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر پھیلتے ہی اداکار کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، آشیش ودیارتھی نے خود سوشل میڈیا پر آ کر مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ محفوظ ہیں، کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی اور دونوں ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں۔
انہوں نے مداحوں اور خیر خواہوں کے جانب سے ملنے والے دعائیہ کلمات اور پیغامات پر شکریہ بھی ادا کیا۔