اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی مندوب نے کہا ہے کہ وینزویلا اور اس کے عوام کے خلاف امریکا کی کوئی جنگ نہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ ہم وینزویلا پر قبضہ نہیں کر رہے۔
امریکی مندوب نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دیا، مادورو کو متبادل راستے پیش کیے اور کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی۔
وینزویلا فوجی کارروائی میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کی گئی، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ ( یو این ) سیکریٹری جنرل نے سلامتی کونسل اجلاس میں وینزویلا کی صورتحال پر تشویش کا اظہا رکردیا۔
امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت امریکیوں کو منشیات کی دہشت گردی سے بچانے کے لیے اقدامات میں کمی نہیں کرے گی۔ امریکا، وینزویلا کے عوام کے لیے امن، آزادی اور انصاف کا خواہاں ہے۔
یاد رہے کہ 3 جنوری کو امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو ایک فوجی کارروائی کے دوران حراست میں لیا تھا، جس کے بعد انہیں نیویارک کی جیل میں قید رکھا گیا ہے۔
وینزویلا کے صدر پر منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جارہا ہے، انہیں امریکی عدالت میں پیش کیا گیا۔