پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے رہنما روف ناگوری نے کہا ہے کہ سڑک پر جلسہ کرنے کی کوشش اور پولیس سے مزاحمت قانون شکنی ہے۔
ایک بیان میں روف ناگوری نے کہا کہ کراچی کے امن سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، سڑک پر جلسہ کرنے کی کوشش اور پولیس سے مزاحمت قانون شکنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی، پر امن احتجاج کے نام پر میڈیا اور عوامی املاک کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔