ایرانی انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری پرتشدد مظاہروں میں اب تک 490 مظاہرین اور 48 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر اے این اے نے مظاہروں میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
تنظیم کے مطابق دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں 10 ہزار 600 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مظاہروں میں جدید آتشی اسلحہ استعمال کرنے کی ویڈیو جاری کردی
عباس عراقچی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کلپ میں عوامی و سرکاری ٹرانسپورٹ کی توڑ پھوڑ اور آگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کلپ میں شرپسند عناصر کو مہارت سے پیٹرول بم استعمال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اعداد و شمار کے اعتبار سے اب تک ایران میں اب تک 490 مظاہرین اور 48 اہلکار ہلاک ہوچکے۔
واضح رہے کہ مظاہروں میں ہلاکتوں کے سرکاری اعداد و شمار ابھی تک جاری نہیں کیے گئے۔