امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ایرانی حکومت کے خلاف جاری مظاہرے کے دوران ٹرک کی ٹکر سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو ایمبولنس میں طبی امداد دی گئی۔
ایران میں 490 مظاہرین ہلاک ہوچکے، ایرانی انسانی حقوق تنظیم
ایرانی انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری پرتشدد مظاہروں میں اب تک 490 مظاہرین اور 48 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایران میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت میں ویسٹ ووڈ کے قریب درجنوں لوگ جمع ہوئے تھے جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے، واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔