Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 179|Reply: 0

امریکا نے گرین لینڈ پر قبضہ کیا تو وہ نیٹو کا آخری دن ہوگا، یورپی کمشنر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193628
Post time The day before yesterday 18:11 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

یورپی کمشنر برائے دفاع اینڈریس کوبیلیس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ امریکی فوج نے گرین لینڈ پر قبضہ کیا تو وہ نیٹو کا آخری دن ہوگا۔

سویڈن میں سیکیورٹی کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر ڈنمارک نے درخواست کی تو یورپی یونین گرین لینڈ کے تحفظ کے لیے مدد فراہم کر سکتا ہے۔  

کمشنر اینڈریس کوبیلیس نے کہا کہ میں ڈنمارک کی وزیراعظم سے اتفاق کرتا ہوں کہ کسی بھی امریکی اقدام سے نیٹو کا خاتمہ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کا لوگوں میں اور ہمارے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات پر بہت گہرا منفی اثر پڑے گا۔   
گرین لینڈ کی خریداری کا ممکنہ امریکی منصوبہ سامنے آگیا

خبر ایجنسی کے مطابق اس کا مقصد گرین لینڈ کے باشندوں کو ڈنمارک سے علیحدگی پر آمادہ کرنے اور امریکا میں شامل ہونے کے لیے قائل کرنا ہے۔   

اینڈریس کوبیلیس نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ امریکا حملہ کرنے جارہا ہے لیکن یورپی یونین کے معاہدے کے آرٹیکل 42.7 نے تمام رکن ممالک کو پابند کیا ہے کہ وہ  کسی بھی فوجی جارحیت پر ڈنمارک کی مدد کے لیے آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا ڈنمارک پر منحصر ہوگا کہ وہ کس طرح کا رد عمل ظاہر کرے گا اور ان کی پوزیشن کیا ہوگی لیکن رکن ممالک کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ باہمی مدد کے لیے آئیں۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں وہی ہوں جس نے نیٹو کو بچایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو زبردستی حاصل کرنے کے اشاروں اور فوجی طاقت کے امکان پر دنیا بھر میں تشویش پھیل گئی ہے۔

گرین لینڈ کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے واضح کیا کہ وہ نہ امریکا کے زیرِ اثر جانا چاہتی ہیں اور نہ ہی ڈنمارک کے، بلکہ اپنی الگ گرین لینڈی شناخت برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:28 GMT+5 , Processed in 0.045708 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list