Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 238|Reply: 0

آٹزم سے آگاہی کے فروغ کیلئے نیا اقدام، آٹسٹک باربی متعارف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193628
Post time The day before yesterday 18:12 | Show all posts |Read mode
  تصاویر:بین الاقوامی میڈیا

کھلونوں کی معروف کمپنی میٹل (Mattel) نے اپنی تاریخ کی پہلی آٹسٹک باربی متعارف کروادی ہے۔

یہ خصوصی باربی آٹسٹک سیلف ایڈووکیسی نیٹ ورک کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے، جو آٹسٹک افراد کو بااختیار بنانے اور اس بات کی عکاسی کرنے کے لیے کام کرتی ہے کہ آٹزم اسپیکٹرم میں مبتلا افراد دنیا کو کس طرح مختلف انداز میں دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں۔

آٹسٹک باربی اس وقت میٹل شاپ اور ٹارگٹ پر دستیاب ہے، جبکہ مارچ میں اسے امریکا بھر کے وال مارٹ اسٹورز میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، یہ باربی، باربی فیشنِسٹاز کلیکشن کا حصہ ہے، جس میں پہلے ہی ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا باربی، نابینا باربی اور ویٹیلیگو کے ساتھ باربی اور کین شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق آٹزم ایک قسم کی نیورو ڈائیورجینس ہے، جو اس بات کو متاثر کرتی ہے کہ انسان دنیا کو کیسے سمجھتا ہے اور دوسروں کے ساتھ کس طرح میل جول کرتا ہے، آٹزم کی علامات ہر فرد میں مختلف ہوتی ہیں اور اندازوں کے مطابق ہر 100 میں سے ایک سے زائد بچے آٹزم اسپیکٹرم پر ہوتے ہیں۔   
پہلی بار ٹائپ ون ذیابیطس کے ساتھ باربی ڈول متعارف

یہ باربی ڈول اس لیے ڈیزائن کی گئی ہے تاکہ امریکا میں ٹائپ 1 ذیابیطس سے متاثرہ تقریباً 3 لاکھ 4 ہزار بچوں اور نوجوانوں کی نمائندگی کی جا سکے۔    

آٹسٹک باربی میں وہ خصوصیات شامل کی گئی ہیں جو حقیقی زندگی میں آٹسٹک بچوں کے تجربات کی عکاسی کرتی ہیں، جس میں شور سے بچاؤ کے لیے ہیڈفونز، توجہ برقرار رکھنے کے لیے فجٹ اسپنر، آرام دہ اور ڈھیلے کپڑے اور بات چیت میں مدد کے لیے ٹیبلٹ شامل ہیں۔

اس باربی کی آنکھیں ہلکی سی ایک جانب دیکھتی ہیں، جو اس بات کی علامت ہے کہ کچھ آٹسٹک افراد براہِ راست آنکھوں میں دیکھنے سے گریز کرتے ہیں، اس کے علاوہ اس کی کہنیاں اور کلائیاں مڑنے کے قابل ہیں، جس سے ہینڈ فلیپنگ جیسی حرکات ممکن ہوتی ہیں، جو بعض آٹسٹک افراد کے لیے دباؤ کم کرنے یا جذبات کے اظہار میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ باربی تین سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کے لیے تیار کی گئی ہے اور اس کی مجوزہ قیمت 11.87 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:28 GMT+5 , Processed in 0.047501 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list