پاکستانی گلوکارہ شائے گل نے حال ہی میں اداکار و گلوکار علی رضا کے ساتھ مل کر بھارتی پنجابی گلوکار کرن اوجلا کے مقبول گانے فار اے ریزن کا کور سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
ویڈیو شیئر ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہو گئی اور شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔
شیئر کی گئی اس ویڈیو میں شائے گل سادہ گرے سوئیٹر اور براؤن پاجامے میں ملبوس نظر آئیں، جہاں وہ گانے کے جذباتی بول نہایت نرم اور پُراثر انداز میں گاتی ہیں، جس کے بعد علی رضا ان کے ساتھ شامل ہو کر اس خوبصورت بول کو مکمل کرتے ہیں۔
ریلز کو چند ہی گھنٹوں میں 24 ہزار سے زائد لائکس، 320 سے زیادہ کمنٹس اور تقریباً 3 لاکھ 73 ہزار ویوز مل گئے۔
’توبہ توبہ‘ کے گلوکار کرن اوجلا پر شادی چھپانے اور دھوکا دہی کے الزامات، اہلیہ کا ردعمل کیا تھا؟
کرن اوجلا یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا
ویڈیو پر تبصرہ کرنے والوں میں سب سے نمایاں نام خود کرن اوجلا کا تھا، جنہوں نے شائے گل اور علی رضا کی ریل پر دل اور آگ والا ایموجیز کے ساتھ ردِعمل دیا، اصل گلوکار کی جانب سے یہ محبت بھرا اشارہ مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بن گیا اور پوسٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ For a Reason چند مہینے قبل ریلیز ہونے کے بعد ہی بے حد مقبول ہو چکا ہے اور یہ کرن اوجلا کے کامیاب گانوں کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے، گانے کے جذباتی بول اور دلکش دھن نے اسے کور اور ری انٹرپریٹیشن کے لیے پسندیدہ بنا دیا ہے، جس کی ایک مثال شائے گل اور علی رضا کا یہ کور بھی ہے۔
یاد رہے کہ شائے گل پاکستانی میوزک انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ ہیں، جو اپنی مضبوط آواز اور جذباتی اندازِ گائیکی کے لیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے پسوڑی کے ذریعے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی، جو یوٹیوب پر 900 ملین سے زائد ویوز حاصل کر چکا ہے۔