Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 795|Reply: 0

خطے میں شدید کشیدگی کے باعث امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری مشرقِ وسطیٰ چھوڑنے کی ہدایت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206245
Post time 2026-3-3 15:25:22 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو ایک درجن سے زائد ممالک فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق بحرین، مصر، ایران، عراق، مغربی کنارہ، غزہ، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن میں موجود امریکی شہریوں کو کمرشل پروازوں کے ذریعے جَلد از جَلد روانہ ہونے کا کہا گیا ہے۔

محکمۂ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے قونصلر امور مورا نامدار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ خطے میں سنگین سیکیورٹی خطرات کے باعث امریکی شہری فوری طور پر اپنے ملک کی جانب روانہ ہو جائیں۔

یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ فضائی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

حملوں میں ایرانی قیادت کی کئی اہم شخصیات شہید ہوئیں جس کے جواب میں ایران نے بھی خطے میں جوابی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ تنازع ابتدائی اندازوں کے مطابق 4 سے 5 ہفتے جاری رہ سکتا ہے تاہم اس کے طویل ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 12:16 GMT+5 , Processed in 0.045067 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list