Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 103|Reply: 0

رحیم یار خان: انتہائی نایاب طبی کیس، 5 سالہ بچے کے سینے سے نامکمل بچہ برآمد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193820
Post time 2026-1-15 20:13:10 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

رحیم یار خان میں ایک نہایت غیر معمولی طبی واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں 5 سالہ بچے کے سینے سے نامکمل بچہ برآمد ہوا ہے۔

شیخ زاید اسپتال کے ترجمان کے مطابق ماہر ڈاکٹروں نے سرجری کے بعد پانچ سالہ بچے کے سینے سے ایک نامکمل بچے کو نکال لیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ پیچیدہ سرجری سینے کے امراض کے ماہر ڈاکٹر سلطان محمود اویسی کی قیادت میں ماہر سرجنز کی ٹیم نے انجام دی۔

تھوراسک سرجن ڈاکٹر سلطان محمود اویسی کے مطابق نکالے گئے قبل از وقت بچے کو فیٹس اِن فیٹو (Fetus in Fetu) کہتے ہیں، جو ایک انتہائی نایاب حالت ہے، جس میں جڑواں بچوں میں سے ایک نامکمل بچہ اپنے بھائی یا بہن کے جسم کے اندر نشوونما پاتا رہتا ہے۔    
خاتون کے پیٹ میں 40 سال سے بچے کی موجودگی کا انکشاف

کراچی جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں 82سالہ خاتون کے...   

ڈاکٹروں کے مطابق فیٹس اِن فیٹو کے اس کیس میں یہ فیٹس 5 سالہ بچے کے دل کی مرکزی شریان کے قریب موجود تھا۔ نامکمل بچہ قبل از وقت تھا اور زندہ رہنے کے قابل نہیں تھا۔

شیخ زید ہسپتال کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے اور سرجری کے بعد بچے کی حالت تسلی بخش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریض کو بہترین ممکنہ طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سلطان نے بتایا کہ اس طرح کے کیسز عام طور پر پیٹ میں پائے جاتے ہیں، یہ کیس خاص طور پر نایاب ہے کیونکہ فیٹس بچے کے سینے میں موجود تھا۔  

انہوں نے کہا کہ فیٹس کے کئی اعضاء بن چکے تھے لیکن پانچ سال تک اس کی تشخیص نہیں ہوسکی تھی۔

سرجن کے مطابق پانچ سالہ بچے کو صرف 18 دن کی عمر سے ہی سانس لینے میں دشواری، سینے میں انفیکشن، کھانسی اور بار بار بخار کی شکایت رہتی تھی۔ کئی سالوں میں متعدد ڈاکٹروں سے رجوع کرنے کے باوجود مرض کی درست تشخیص نہیں ہوسکی تھی، حال ہی میں سی ٹی اسکین کرائے جانے کے بعد ہی حالت کی درست تشخیص ہوئی۔

ڈاکٹر سلطان نے مزید کہا کہ فیٹس کی ریڑھ کی ہڈی، بال، دانت اور جسم کے دیگر حصے تھے، مگر سر موجود نہیں تھا، جبکہ اس کا وزن تقریباً 1 کلو گرام تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 16:15 GMT+5 , Processed in 0.048428 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list