|
|
فوٹو — انسٹاگرام
پاکستان کا 1970ء کا ایک مشہور گیت ’سانوں نہر والے پل تے بلا کے‘ اب بھارت میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
اس گیت کو ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنی سریلی آواز میں گایا تھا اور آج کل ان کی آواز بھارت کی جینریشن زی کو اپنے سحر میں مبتلا کر رہی ہے۔
5 دہائیوں بعد مشہور پاکستانی گیت ’سانوں نہر والے پل تے بلا کے‘ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارت کی جینریشن زی کی ریلز کے بیک گراؤنڈ میں سنائی دے رہا ہے۔
اس گیت کے بھارت میں تیزی سے مقبول ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس کے اشعار دلوں میں چھپی خواہشوں اور رشتوں میں در پیش مسائل کو بہترین انداز میں بیان کر رہے ہیں۔
اس لیے آج کی جوان نسل کو بھی اس گانے کے اشعار میں اپنے تجربات کی عکاسی نظر آ رہی ہے۔
یہ گانا ایک ماہ قبل اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جب پٹیالہ محفل نامی میوزک بینڈ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر یہ گانا گاتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی۔
ان کی اس ویڈیو کو اب تک 22.1 ملین ویوز اور 2 ملین سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔
اب تک انسٹاگرام پر اس گیت کا آڈیو کلپ 104,000 سے زیادہ ریلز میں استعمال ہو چکا ہے۔ |
|