کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں فائر فائٹر بھی شامل ہے، فائر فائٹر فرقان عمارت کا ایک حصہ گرنے سے ملبے تلے تب کر جاں بحق ہوا۔
کراچی: ایم اے جناح روڈ پر شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 6 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق فائر فائٹر فرقان کی لاش ٹراما سینٹر منتقل کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق جاں بحق دیگر افراد کی شناخت فراز، کاشف، عامر اور شہروز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔
آگ لگنے اور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔