ٹک ٹاک نے خاموشی سے پائن ڈرامہ PineDrama کے نام سے ایک نئی مائیکرو ڈرامہ ایپ لانچ کر دی ہے، جو مختصر اسکرپٹڈ تفریح کی جانب اس کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاس ہے۔
یہ ایپ امریکا اور برازیل میں متعارف کرائی گئی ہے، جس میں ایک منٹ کی قسطوں پر مشتمل مختصر فکشنل ڈرامے پیش کیے جا رہے ہیں، جو تیز اور مسلسل دیکھنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
PineDrama کیا ہے؟
پائن ڈرامہ ایک علیحدہ ایپ ہے جو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پر دستیاب ہے، اس میں ایک منٹ کی اقساط پر مشتمل مختصر ڈرامہ سیریز شامل ہیں، جو ٹک ٹاک کے سوائپ تجربے کو قسط وار کہانی کے انداز کے ساتھ جوڑتی ہیں، فی الحال یہ ایپ مفت اور اشتہارات سے پاک ہے، تاہم مستقبل میں مونیٹائزیشن کے امکانات موجود ہیں۔
ایپ کیسے کام کرتی ہے؟
صارفین Discover ٹیب کے ذریعے مواد دیکھ سکتے ہیں، جہاں ڈراموں کو All یا Trending کیٹیگریز میں ترتیب دیا گیا ہے، پائن ڈرامہ صارف کی پسند کے مطابق عمودی ویڈیوز کی لامتناہی سفارشات بھی فراہم کرتی ہے۔
ٹک ٹاک نے صارفین کی ذہنی صحت کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا
نیا فیچر صارفین کو مختلف انٹرایکٹو ٹولز اور ریوارڈز کے ذریعے صحت مند لائف اسٹائل کی طرف مائل کرتا ہے۔
ایپ میں تھرلر، رومانوی، خاندانی ڈرامہ سمیت مختلف اصناف شامل ہیں، PineDrama میں Watch History کا فیچر موجود ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی دیکھی جانے والی سیریز دوبارہ جاری رکھ سکتے ہیں، Favorites آپشن پسندیدہ ڈرامے محفوظ کرنے کی سہولت دیتا ہے، جبکہ کمنٹ سیکشن کے ذریعے ناظرین باہمی گفتگو بھی کر سکتے ہیں۔
مزید یہ کہ فل اسکرین موڈ میں کیپشنز اور سائیڈ بار ہٹا کر زیادہ بھرپور دیکھنے کا تجربہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
پائن ڈرامہ کا اجرا ٹک ٹاک کے گزشتہ برس متعارف کرائے گئے TikTok Minis کے بعد سامنے آیا ہے، جو مرکزی ایپ کے اندر مائیکرو ڈراموں پر مشتمل سیکشن ہے، پائن ڈرامہ کے ذریعے ٹک ٹاک اب براہِ راست ReelShort اور DramaBox جیسے پلیٹ فارمز کا مقابلہ کر رہا ہے۔