امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن بورڈ منصوبے میں شمولیت کے لیے کئی ممالک کو دعوت دی گئی ہے جن میں سے کچھ ممالک نے دعوت موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب تک 12 ممالک نے امن بورڈ منصوبے میں شمولیت کے لیے دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ اب تک اردن، یونان، قبرص، پاکستان، ہنگری، بھارت، کینیڈا، ترکیہ، مصر، پیراگوئے، ارجنٹائن اور البانیہ نے ٹرمپ کے امن بورڈ منصوبے میں شمولیت کی دعوت موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ چارٹر کا مسودہ 60 ممالک کو ارسال، رکنیت کی شرط ایک ارب ڈالر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ چارٹر کا مسودہ 60 ممالک کو ارسال کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 60 ممالک کو اس’امن بورڈ‘ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے اور ساتھ ہی تمام ممالک کو بورڈ کی مستقل رکنیت حاصل کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر ادا کرنے کی شرط رکھی ہے۔
امریکی صدر خود ہی اس’امن بورڈ‘کے تاحیات چیئرمین ہوں گے، اس بورڈ کا آغاز غزہ تنازع کو حل کرنے سے ہوگا اور پھر دیگر تنازعات تک اس کی توسیع کی جائے گی۔