پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ان دنوں جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں اپنے دلکش اور شاندار انداز اور ٹرانسفورمیشن کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
مریم اورنگزیب اس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں جبکہ موجودہ صوبائی حکومت میں وہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، ماحولیاتی تبدیلی، سیاحت سمیت متعدد اہم وزارتوں کی نگرانی کر رہی ہیں اور پنجاب حکومت کی کلیدی اسٹریٹیجک مشیر بھی ہیں۔
حال ہی میں جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے دوران مریم اورنگزیب کی جسامت اور چہرے پر نمایاں تبدیلی اور دلکش گلو اَپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔
مداحوں اور صارفین نے ان کے دونوں لُک کو بےحد پسند کیا اور ان کی خوبصورتی اور اسٹائل کی کھل کر تعریف کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر دلہن بیاہ لائے
صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر دلہن بیاہ لائے، جنید صفدر کی ولیمہ کی تقریب کل جاتی امرا فارم ہاؤس رائے ونڈ میں ہو گی۔
مہندی کی تقریب میں مریم اورنگزیب نے دیدہ زیب ملٹی کلر جوڑا زیب تن کیا، جس پر نفیس اور باریک کڑھائی کی گئی تھی۔ لانگ شرٹ، ٹراؤزر اور بھاری کڑھائی والے دوپٹے پر مشتمل اس لباس کو انہوں نے ہم رنگ خوبصورت زیورات کے ساتھ مکمل کیا، جو ان کی شخصیت کو مزید نکھار رہا تھا۔
بارات کے روز مریم اورنگزیب نے نہایت شائستہ اور باوقار سفید لباس کا انتخاب کیا، جس پر آئیوری دھاگے سے نفیس کام کیا گیا تھا، اس کے ساتھ انہوں نے سافٹ میک اپ اپنایا۔
جنید صفدر کی مہندی اور بارات کی تقریبات میں مریم اورنگزیب کے لباس اور اسٹائلنگ کو فیشن حلقوں میں بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ کئی ناقدین کا کہنا ہے کہ ان کی یہ تبدیلی اور گلو اَپ شادی کی تقریبات میں سب سے زیادہ نمایاں رہیں اور وہ ہر ایونٹ میں الگ ہی انداز سے چمکتی نظر آئیں۔
پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے بھی مریم اورنگزیب کے لک کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر کمنٹ سیکشن میں ان سے محبت کا اظہار کیا جبکہ دیگر صارفین نے بھی ان کے انداز، اعتماد اور خوبصورتی کی تعریف کی۔