بھارتی ریاست اتر پردیش سے ایک دل دہلا دینے والا قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ریٹائرڈ ریلوے ملازم نے اپنی 35 سالہ مبینہ گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش صندوق میں ڈال کر جلا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت رام سنگھ پریہار کے نام سے ہوئی ہے جو دو شادیاں کر چکا تھا جبکہ مقتولہ پریتی کے ساتھ بھی مبینہ طور پر تعلقات تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق پریتی مبینہ طور پر ملزم سے بڑی رقم کا مطالبہ کر رہی تھی اور پہلے ہی لاکھوں روپے لے چکی تھی جس پر دونوں کے درمیان تنازع بڑھ گیا اور ملزم نے اسے قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے لاش کو پہلے ترپال میں لپیٹا اور پھر لوہے کے صندوق میں رکھ کر جلا دیا، بعدازاں ملزم نے صندوق میں بچنے والی راکھ کو دریا میں بہا دیا۔
بھارت: پسند کی شادی کرنیوالے شخص نے بیوی کو قتل کرنے بعد تھانے جا کر روتے ہوئے گرفتاری دے دی
ن سچن کانپور کے مہاراج پور تھانے میں ہفتے کی صبح پہنچا اور پولیس افسر کو مخاطب کرنے کے بعد روتے ہوئے کہا کہ سر میں نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا ہے، اس کی لاش گھر میں کمبل میں لپٹی پڑی ہے۔
پولیس کے مطابق پریتی کی لاش سے بچ جانے والی کچھ ہڈیاں اور جلی ہوئی باقیات صندوق میں رہ گئی تھیں جنہیں برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ملزم نے اپنے بیٹے کے ذریعے صندوق کو دوسری بیوی کے گھر بھجوانے کی کوشش کی۔ اس دوران لوڈر ڈرائیور کو صندوق پر شک ہوا، ڈرائیور نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد صندوق کھولا گیا تو اور اس میں سے جلے ہوئے انسانی اعضا برآمد ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ کے سابق شوہر کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کا بیٹا اور ایک شخص زیرِ حراست ہیں جبکہ مرکزی ملزم رام سنگھ پریہار مفرور ہے۔