Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 920|Reply: 0

بورڈ گیمز بچوں کی ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے: تحقیق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
195211
Post time 2026-1-19 20:28:38 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

ایک نئی تحقیق کے مطابق صرف چند منٹ تک بورڈ گیمز کھیلنا بچوں کی دماغی نشوونما کے لیے طویل المدتی فوائد کا باعث بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص طور پر نمبروں پر مبنی سادہ بورڈ گیمز ابتدائی تعلیمی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، جو مستقبل میں تعلیمی کامیابی کی بنیاد بنتی ہیں۔

یہ تحقیق امریکا کی یونیورسٹی آف اوریگون کے محققین نے کی، جس میں پری اسکول سے دوسری جماعت تک کے بچوں میں بورڈ گیمز اور ابتدائی ریاضی کی مہارتوں کے باہمی تعلق پر کی گئی 18 سابقہ تحقیقی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کا مرکز یہ جانچنا تھا کہ منظم اور نمبروں پر مبنی بورڈ گیمز کس طرح کم عمری میں بچوں کی عددی سمجھ بوجھ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔   
کیا سوشل میڈیا واقعی نقصان دہ ہے؟ نئی تحقیق نے اسکرین ٹائم کے خدشات کو چیلنج کر دیا

یہ تحقیق جرنل آف پبلک ہیلتھ میں شائع ہوئی   

تحقیق کے نتائج کے مطابق وہ بچے جو ایسے نمبروں والی بورڈ گیمز کھیلتے ہیں جس میں پیسسز کو سیدھی عددی ترتیب میں آگے بڑھایا جاتا ہے، ان کی عددی مہارتوں میں 76 فیصد تک بہتری دیکھی گئی۔

محققین کے مطابق یہ گیمز بچوں کو نمبروں کی ترتیب، گنتی اور بنیادی عددی تصورات سمجھنے میں مدد دیتے ہیں، جو ریاضی سیکھنے کے لیے نہایت ضروری بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

تحقیق کی شریک مصنفہ جینا نیلسن کے مطابق اس موضوع کے انتخاب کی وجہ یہ ہے کہ ابتدائی عمر میں ریاضی کی مہارتیں بعد کی تعلیمی کامیابی سے گہرا تعلق رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نمبروں پر مبنی بورڈ گیمز اس لیے بھی مؤثر ہیں کیونکہ یہ کھیلنے میں آسان اور باآسانی دستیاب ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ گھروں اور اسکولوں دونوں میں ایک مفید تعلیمی ذریعہ بن سکتی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-19 16:34 GMT+5 , Processed in 0.057447 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list