|
|
تصویر سوشل میڈیا۔
انگلینڈ سمیت دیگر کئی علاقوں میں طوفانی ہواﺅں اور موسلا دھار بارش نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، درجنوں علاقوں میں 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواﺅں کی وجہ سے مسافروں سمیت مکینوں کو سنگین مسائل سے نبرد آزما ہونا پڑا جبکہ متعدد علاقوں میں بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال نے سنگین مسائل کو جنم دیا۔
برطانوی محکمہ موسمیات کی طرف سے 13گھنٹے کی بارش کے سلسلہ میں یلو وارننگ کے دورانیہ میں توسیع کا اعلان کیاگیا ہے، گورٹی نامی اس طوفان کی وجہ سے جنوبی اور مڈلینڈز کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
تیز اور مسلسل بارش کے باعث کاروباری مقامات اور گھروں میں بھی سیلاب صورتحال کی پیشگوئی کی گئی ہے، ٹرین سروسز اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بارش سے متاثر یا تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔
20 ملی میٹر تک بارش وسیع پیمانے پر سیلابی صورتحال نشیبی علاقوں میں پیدا کر سکتی ہے، ماہ جنوری میں انگلینڈ کی اوسط بارش کے لیے میٹ آفس کا اعداد و شمار 83 ملی میٹر (3.3 انچ) ہے، یعنی 18 دن کی بارش کے برابر آج چند گھنٹوں کے اندر بارش ہونے کی توقع ہے، ماحولیاتی ایجنسی نے انگلینڈ کے لیے 39 سیلاب کے الرٹ جاری کر رکھے ہیں۔ |
|