|
|
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے سابق صدر مادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ اور فرانس کے رہنماؤں سے اچھے تعلقات اور قیادت کے ساتھ ہم آہنگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں، اقوام متحدہ کو اپنا کام جاری رکھنے دینا چاہیے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیرس میں ہونے والے G7 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، کردوں کی حفاظت کی کوشش جاری ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا آپ نے کروڑوں جانیں بچائیں۔ |
|