Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 732|Reply: 0

’یہ انکل کون ہیں؟‘، ترک اداکارہ کا شاہ رخ خان کیساتھ اپنی وائرل ویڈیو پر دلچسپ ردِعمل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
195935
Post time 2026-1-21 18:34:27 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو کولاج — انسٹاگرام

معروف ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے ارسل نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ہاندے ارسل کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے جوائے ایوارڈز 2026ء سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اسٹیج کی ویڈیو بناتے ہوئے نظر آ رہی ہیں اور اسٹیج پر شاہ رخ خان کو مصر کی اداکارہ آمنہ خلیل کے ساتھ بطور پریزینٹر دیکھا جا سکتا ہے۔

  
شاہ رخ خان دنیا کے سب سے زیادہ اسٹائلش لوگوں کی فہرست میں شامل

نیویارک ٹائمز نے اپنی 2025 کی 67 افراد پر مبنی سب سے زیادہ اسٹائلش شخصیات کی فہرست جاری کر دی   

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کرنا شروع کردیا کہ ترک اداکارہ بھی بالی ووڈ کنگ کی مداح ہیں۔

بعد ازاں، ہاندے ارسل نے سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو سے ایک اسکرین شاٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر  شیئر کیا جس میں شاہ رخ خان کو اسٹیج پر آمنہ خلیل کے ہمراہ ایوارڈ پریزینٹ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔  

اُنہوں نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انکل کون ہیں؟  

ترک اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں ان کی مداح نہیں ہوں، میں صرف اپنی دوست آمنہ خلیل کی ویڈیو بنا رہی تھی۔   فوٹو —  اسکرین گریب

ہاندے ارسل نے لکھا کہ ’براہ کرم، اس طرح کی غلط معلومات پھیلانا بند کریں۔‘

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے بطور پریزینٹر اس ہائی پروفائل تقریب میں شرکت کی جس کے اب کئی ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ان وائرل ویڈیو کلپس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-21 14:14 GMT+5 , Processed in 0.975337 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list