|
|
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس
پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی تصویر پر طنز کے نشتر برسا دیے۔
سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا گڈ گورننس روڈ میپ سے متعلق جاری پوسٹر پر پنجاب کی وزیراطلاعات نے دلچسپ رد عمل دیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ہی کے پی حکومت کے اس پیغام کو ری شیئر کیا اور لکھا ’دیکھیں گٹر لگنے سے پہلے اور بعد کی تصویریں جاری ہو گئی ہیں، خواہ مخواہ تنقید ہوتی ہے کام نہیں کرتے۔‘
عظمیٰ بخاری نے اپنے طنزیہ بیان میں کہا کہ وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے کے پی میں گٹر کا ڈھکن لگنے سے پہلے اور بعد کی تصاویر شیئر کیں، ان گٹر کے ڈھکن کے پوسٹر پر سہیل آفریدی کی بھی دو مختلف تصویریں بنی ہیں۔
انہوں نے اِن تصاویر پر طنزیہ ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارے واہ اتنی ترقی ہو رہی ہے تبدیلی کے صوبے میں؟ ہمیں پتہ ہی نہیں چلا، ماشااللّٰہ۔‘ |
|