پاکستانی فلمی انڈسٹری کی معروف ہدایتکارہ سنگیتا کی بہن اداکارہ حنا رضوی نے مردوں کے ان رویوں پر روشنی ڈالی جس سے بےوفائی کا اندازہ لگانا ممکن ہوسکتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے مختلف ڈراموں کے حوالے سے گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ شریکِ حیات یا مرد کے رویے میں کن تبدیلیوں کے بعد بےوفائی کا شبہ کیا جانا چاہیے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حنا رضوی نے کہا کہ آج کے دور میں ہر بچے کے ہاتھ میں موبائل فون ہے اور اسے ہر قسم کی معلومات تک رسائی حاصل ہے۔ اس لیے جب کسی کے رویے میں اچانک یا غیر معمولی تبدیلی نظر آئے تو وہ فطری طور پر توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔
علیحدگی کا اعلان، صارفین کی تنقید، حنا رضوی غصے سے پھٹ پڑیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ اور ہدایت کار سنگیتا کی جھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی نے علیحدگی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے مزید کہا کہ مثال کے طور پر نوعمر لڑکے عموماً دوستوں سے ملنے، باہر گھومنے اور نئی چیزیں آزمانے کا معمول رکھتے ہیں لیکن جب وہ کچھ باتیں یا سرگرمیاں چھپانے لگیں تو یہ بات واضح اور محسوس ہونے لگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاندان کے کسی فرد کا اچانک چپکے سے باہر نکلنا یا رویے میں غیر متوقع تبدیلی ایک اہم اشارہ ہو سکتا ہے کہ اب معاملے پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات صرف بھائیوں یا بیٹوں تک محدود نہیں بلکہ عمومی طور پر مردوں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ حنا رضوی ایک باصلاحیت اور منجھی ہوئی اداکارہ ہیں، جو مشکل اور منفرد کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں ہری ہری چوڑیاں، نیلی زندہ ہے اور قدوسی صاحب کی بیوہ شامل ہیں۔
انہیں کالج گیٹ اور فیری ٹیل سیزن 1 اور 2 میں شاندار اداکاری پر بے حد پذیرائی ملی، جبکہ فیری ٹیل میں ان کا مزاحیہ کردار ناظرین میں خاصا مقبول رہا۔ ان دنوں ناظرین ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل معمہ میں حنا رضوی کی اداکاری کو خوب سراہ رہے ہیں۔