|
|
فائل فوٹو۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔
آج رات سے جمعرات کی شام تک کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور خانوزئی میں درمیانی سے شدید برفباری و بارش متوقع ہے۔
کان مہتر زئی، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بھی برفباری اور بارش کا امکان ہے۔ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، رخشان اور قلات ڈویژن میں تیز جھکڑ دار ہوائیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث اونچی عمارتیں، کمزور ڈھانچے، بجلی کے کھمبے اور بل بورڈز متاثر ہو سکتےہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی اور وسطی بلوچستان میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ |
|