|
|
خلا میں 10 کروڑ برس سے سویا ہوا عظیم الجثہ بلیک ہول خلائی آتش فشاں کی طرح پھٹ گیا۔
بلیک ہول کے فعال ہونے کا مشاہدہ خلا میں دور دراز موجود کہکشاں J1007+3540 کے مرکز میں کیا گیا۔
کہکشاں کے اندر ایک عظیم الجثہ بلیک ہول موجود تھا جو گزشتہ 10 کروڑ برس سے غیر فعال تھا۔
مزید پڑھیں
سورج سے خارج ہوئی شدید لپٹوں سے امریکا و یورپ جگمگا اٹھے
ریڈیو تصاویر میں ایک کہکشاں دکھائی گئی ہے جسے رائل آسٹرونومیکل سوسائٹی ’بے ہنگم، انتشار میں مبتلا کشمکش‘ کہتی ہے۔ یہ کہکشاں خلا میں 10 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر پھیلی ہوئی ہے۔
یہ کشمکش اس بلیک ہول سے دوبارہ خارج ہونے والے جیٹس اور وہاں موجود کہکشاں کے جتھوں کے درمیان ہے۔
سائنس دانوں نے اس خلائی انتشار کو لو فریکوئنسی ایرے (LOFAR) اور بھارت کی اپ گریڈڈ جائنٹ میٹرویو ریڈیو ٹیلی اسکوپ (uGMRT) سے عکسبند کیا۔ |
|