اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ کی زمہ داری ایرانی عوام پر ڈالنےکی کوشش کردی۔
اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے مدد مانگی تھی، مدد پہنچ چکی ہے۔
نیتن یاہو نے ایران کے عوام کو اُکسایا کہ اب ایرانی حکومت ہٹا کر آزادی حاصل کریں، آزادی کے لیے آپ کو اُٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔
ایسی کوئی رپورٹ نہیں کہ ایران نے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائیں، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسی کوئی رپورٹ نہیں کہ ایران نے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات پیدا کررہے ہیں کہ ایرانی اپنی تقدیر خود سنبھالیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل ایران سے لامحدود جنگ نہیں چاہتا، جنگ ختم کرنے کے وقت پر امریکا سے مشاورت کریں گے۔