Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 212|Reply: 0

سپریم کورٹ: ماہانہ اصلاحات ایکشن پلان اجلاس، سزائے موت اور فوجداری مقدمے کی جیل اپیلوں کاجائزہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
196172
Post time 2026-1-22 04:57:57 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: پی آئی ڈی  

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ماہانہ اصلاحات ایکشن پلان اجلاس میں سزائے موت اور فوجداری مقدمے کی جیل اپیلوں کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، سیکریٹری و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

سپریم کورٹ اعلامیے میں کہا گیا کہ کیس کیٹیگرائزیشن کا عمل دو ماہ میں مکمل ہو جائے گا، مقدمات کی فائلوں پر ٹریکنگ فائلز کے لیے بار کوڈنگ سسٹم اگلے  15دنوں میں مکمل ہوجائے گا۔

اجلاس میں سزائے موت اور فوجداری مقدمے کی جیل اپیلوں کاجائزہ لیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے منصب سنبھالا تو سزائے موت کی زیر التوا اپیلیں 26 اکتوبر 2024 کو 384 تھیں، سزائے موت کی زیر التوا اپیلیں 107رہ گئی ہیں۔

26 اکتوبر 2024 سے لے کر اب تک سزائے موت کی 172 نئی اپیلیں دائر ہوئیں، 449 اپیلیں نمٹائی گئیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سزائے موت کی زیر التوا تمام اپیلیں اگلے 45 دنوں میں سن کر نمٹائی جائیں گی۔

چیف جسٹس نے جب منصب سنبھالا عمر قید کی زیر التوا اپیلوں کی تعداد 4160 تھی، 3608 رہ گئی ہیں، عمر قیدکی اپیلوں کو نمٹانے کی ٹائم لائنز سزائے موت کی اپیلیں نمٹانے کے بعد طے کی جائیں گی۔

80 سال یا اس سے زائد عمر کے سزا یافتہ ملزمان کی جیل پٹیشنز ترجیح بنیادوں پر فکس ہوں گی، اجلاس میں بتایا گیا عدالتی ریکارڈ بڑے پیمانے تک ڈیجیٹلائز ہوچکا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے پٹیشنز کی سافٹ کاپیز اور ای فائلنگ پر بار کا شکریہ ادا کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-22 01:00 GMT+5 , Processed in 1.819540 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list