|
|
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ڈاکٹر عمران فاروق کے بیٹے اور شمائلہ عمران کی بہن نے کراچی میں ملاقات کی۔
ڈاکٹر عمران فاروق کے بیٹے عالیشان کا کہنا ہے کہ والدہ کینسر اور دوسری بیماریوں سے لڑ رہی تھیں، کامران ٹیسوری کے علاوہ کسی ایم کیو ایم کے رہنما نے مدد نہیں کی۔
ڈاکٹر عمران فاروق کے صاحبزادے نے کہا کہ گورنر سندھ نے والدہ کے اسپتال میں داخلے کے دوران بغیر کسی تشہیر کے خاموشی سے مدد کی، والدہ حیات تھیں تو کسی نے پوچھا نہیں ان کے انتقال کے ساتھ ہی سب نے رابطے شروع کردیئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گورنر سندھ نے بچوں کے لندن میں گریجویشن تک تعلیمی اخراجات اٹھانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ |
|