اسرائیل نے لبنان کیخلاف ایک بار پھر جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔ الکفور قصبے میں کئی مقامات پر میزائل داغے گئے ہیں۔ جن میں حزب اللّٰہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
جنوبی لبنان میں یہ کارروائی حزب اللّٰہ کے ساتھ ایک سال پہلے طے کردہ جنگ بندی کے باوجود کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق شام اور لبنان کی سرحد پر واقعہ چار کراسنگز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ حزب اللّٰہ ان کراسنگز کو اسلحہ اسمگل کرنے کے لیے استعمال کرتی تھی تاہم اسکے شواہد پیش نہیں کیے گئے۔